دنیا بھر میں آج رسول خدا ﷺکے نواسے ،علی المرتضیٰ علیہالسلام اور جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بیٹے کی آمد کا جشن بڑے روائتی جوش اور جزبے کے ساتھ منایا جارہا ہے -آپ 3 شعبان المعظم کو اس دنیا میں تشریف لائے – چار ہجری چھ سو پینتیس عیسوی کو رسول اکرم ﷺ کے پیارے نواسے امام حسین علیہ السلام کے نور وجود سے مدینۃ النبی کے بام و در روشن و منور ہوئے، مرسل اعظم ﷺ کی عظیم بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور جانشین علی ابن ابی طالب کے پاکیزہ گھر میں نسل نبوت و امامت کے ذمہ دار امام حسین علیہ السلام کی آمد کی خبر سن کر پیغمبر اسلام ﷺ کا دل شاد ہوا اور مولود زہرا سلام اللہ علیہا کو دیکھ کر لبوں پر مسرت کی لکیریں پھیل گئیں۔
امام حسین علیہ السلام نے بیتِ نبوت میں پرورش پائی اور پروان چڑھے، امام حسین علیہ السلام اشرف وافضل ترین نسب اور کامل ترین شخصیت کے مالک ہیں اور بلند ہمت وحوصلہ، شجاعت وسخاوت کی انتہا، اسرارِعلم، فصاحتِ لسان، نصرتِ حق، نہی عن المنکر، ظلم کے خلاف جہاد، تواضع، عزتِ نفس، عدل وانصاف، صبر، بردباری، عفت وپاکدامنی، تقویٰ وپرہیز گاری، فطرتِ سلیم، جمالِ صورت، عقل ودانائی، قوتِ جسم، کثرتِ عبادت اورنماز، روزہ، حج، جہاد اور احسان ونیکی وغیرہ پر مشتمل فضائل ومناقب، اخلاقی بلندیوں اور اعمالِ خیر وصفاتِ حمیدہ کا مجموعہ ہیں۔�آپ کی شان میں ہرسال لاکھوں قصیدے اور اشعار لکھے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ چودہ سو سال سے جاری ہے اور تاقیامت جاری رہے گا –
موت کےسیلاب میں ہرخشک و تر بہہ جائے گا
ہاں مگر نام حسینّ ابن علیّ رہ جائےگا
دنیابھر کے مسلمان رسول پاک ﷺ کے نواسے کی آمدکا جشن منا رہے ہیں
Leave a comment
Leave a comment