آج سال کی وہ سب سے بابرکت رات ہے جسے لیلۃ القدر کہا جاتا ہے اور جس کا تزکرہ ہم ہروز نماز میں کرتے ہیں – ہزار مہینوں سے افضل رات، شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ شب قدر کے موقع پر آج ختم قرآن کی محافل کے انتظامات مکمل کر لئے گئے اور مساجد کو روشنیوں سے منور اور برقی قمقوں سے سجا دیا گیا ہے، خواتین گھروں اور مرد حضرات مساجد میں رات عبادت میں گزاریں گے، آج تراویح کا سلسلہ بھی ختم قرآن کے ساتھ ختم ہوجائے گا اور لوگ ایک سودرے کو اس مقدس اور بابرکت رات کی مبارکباد پیش کریں گے -، مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی، مساجد میں عبادت گزاروں کیلئے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ لیلة القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلةالقدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں۔ یہ وہی 27 رمضان ہے جس دن آخری وحی کے ساتھ قران پاک مکمل ہوا اور برصغیر کے مسلمانوں کو 1947 میں آزاد وطن پاکستان ملا –
ملک بھر میں شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
Leave a comment
Leave a comment