دنیا بھر میں مرد حضرات ایک سے زیادہ شادی کی خواہش میں بوڑھے ہوجاتے ہیں مگر ان کی یہ مراد پوری نہیں ہوتی مگر بھارت میں ایک ایسا فنکار مرد تھا جس نے 250 خواتین کو اپنے جال میں پھنسا لیا اور پھر ان سے نہ صرف میل ملاقاتوں کا لطف اٹھایا بلکہ درجنوں کو درجنوں خواتین کو ان کی ویڈیوز بناکر خوب پیسہ بھی بٹورا مگر یہ مرغا بالآخر قانون کے شکنجے میں آہی گیا -بھارت میں 250 سے زائد لڑکیوں کو شادی کا دھوکہ دے کر مختلف بہانوں سے لوٹنے والا شخص پکڑا گیا۔
بھارتی شہر بنگلور میں نریش پجاری نامی شخص پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر نوجوانوں کی تصاویر لگا کر لڑکیوں کو مائل کرتا، ان سے طویل گفتگو کرتا اور لڑکیوں کو جال میں پھنساتا، جب لڑکیاں شادی کیلئے بالکل تیار ہو جاتیں تو ان کے گھر والوں سے مختلف بہانوں سے پیسے نکلوا لیتا۔اور پھر خود یا تو ان کانمبر بلاک کردیتا یا اس علاقے سے غائب ہوجاتا –
45 سالہ نریش لڑکیوں کو اپنا پروفیشن کبھی کسٹم افسر تو کبھی سافٹ ویئر انجنیئر بتاتا ان پر رعب جھاڑتا اور انہیں مرعوب کرنے کے بعد اپنی باتیں منوالیتا تھا ۔ ملزم کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرائی گئی، پولیس نے اس سے تفتیش کی تو اس نے 259 لڑکیوں کو دھوکہ دینے کا انکشاف کیا۔