اپنی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم میں ناکامی پر شاہ رخ خان بہت رنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں اور وہ ابھی اپنی بیٹی کا کیرئیر خراب کرنے کے لیے بالکل تیار نہیں ہیں اس لیے انھوں نے سہانا خان کو اپنی فلموں میں لینے سے انکار کردیا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ کہ سہانا ابھی بہت کم عمر ہے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ وہ کچھ سالوں بعد فلم انڈسٹری میں آئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈنکی سٹار شاہ رخ خان نے ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کیا جبکہ اُن کی بیٹی سہانا خان نے اپنی ڈیبیو فلم ‘دی آرچیز’ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا لیکن اس فلم میں سہانا خان کی اداکاری پر تنقید کی گئی۔ ‘دی آرچیز’ کی ریلیز سے قبل کہا جارہا تھا کہ شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم میں اپنی بیٹی سہانا خان کے ہمراہ نظر آئیں گے، مداح کنگ خان اور ان کی بیٹی سہانا کو بڑی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بےتاب تھے کہ اچانک بُری خبر آگئی تاہم یہ حتمی فیصلہ نہین اگر شائقین کی جانب سے بہت اصرار ہوا تو شاہ رخ کو سہانا کو سلور سکرین پر لانا ہی پڑےگا -اور یہی وہ چاہتے ہیں کہ ان کے مداح اب ان کی بیٹی کی فلموں میں واپسی کا پرزور مطالبہ کریں -۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوجوائے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں سہانا نے یتیم لڑکی کا کردار ادا کرنا تھا اور شاہ رخ خان فلم میں اس لڑکی کی جان بچانے کی کوشش کرتے اور اس طرح مظلوم لڑکی کی وجہ سے سہانا پورے بھارت میں نمایاں نظر آتی لیکن اب اداکار نے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد یہ فلم غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم نہ کرنے کا فیصلہ سہانا خان کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے کیا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ آنے والی فلموں میں بھی اُن کی بیٹی کا موازنہ ساتھی اداکاروں سے کیا جائے اور اس کے بعد ان کی بیٹی کا اعتماد کم پڑ جائے ۔