نور کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے گانوں اور فلموں میں زبردست پرفارمنس کے بعد بہت جلد نام کمایا تھا مگر ان کی بولڈ تصاویر پر بہت زیادہ تنقید بھی کی جاتی تھی مگر پھر انھوں نے شوبز کی رنگین دنیا چھوڑ کر گھریلو خاتون بننے کا فیصلہ کرلیا تھا اور پھر کبھی نہ ٹی وی پر ڈراموں میں نظر آئیں نہ فلموں میں – اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی نور بخاری بھی انتخابی دنگل میں حصہ لے رہی ہیں ۔ نور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں اور انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروا دیئے۔ مطابق نور کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے اور وہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس گئیں – استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی بڑی وجہ ان کے سابق شوہر عون چوہدری ہیں جن کے ساتھ انھوں نے زندگی کے کئی سال گزارے – �عون چوہدری نےایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اداکارہ نور بخاری سے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، اُنہیں اپنی بیٹیوں سے بہت محبت ہے اور شاید یہی وجہ تھی کہ انہوں نے نور بخاری کو چھوڑ کر پھر دوبارہ سے اپنا لیا ہے۔