-ملک میں سرد موسم کے دوران مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، اس پر سب ہی حیران ہیں کہ کم بجلی خرچ ہونے کے باجود اچانک لوڈشیدنگ کی آخر کیا وجہ ہے اس پرواپڈا کی جانب سے جواب آگیا ہے ، پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے نظام کو محفوظ اور بڑے مسائل سے بچانے کیلئے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہےجبکہ ملک میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار کم اور ایل این جی کی کمی کے باعث شارٹ فال بڑھا ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق حالیہ لوڈ شیڈنگ 25 اور 26 دسمبر کو متعدد گرڈ اسٹیشنز پر ٹرپنگ کے باعث ہوئی،ملتان ریجن اور دیگر ڈسکوز کے متعدد گرڈ اسٹیشنز پر ٹرپنگ ہوئی ،دھند کے باعث 132کے وی،220 کے وی،5سو کے وی کے گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہوئے جبکہ نہروں کی بندش کے باعث ہائیڈل سے پیداوار میں 16 سو میگاواٹ کی کمی ہے،اسی طرح سے ایل این جی کی کم دستیابی کے باعث سسٹم کو 7 سو میگاواٹ کمی کا سامنا ہے، پاور ڈویژن کے مطابق 8سومیگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے کے لیے فرنس آئل استعمال کیا جا رہا ہے اور انہی مسائل کے دوران ہائیڈل جنریشن میں بھی واضح کمی آئی ہےجس کے باعث نظام میں توازن پیدا کرنے میں رکاوٹیں آئیں ۔جب تک موسم میں بہتری نہیں آتی یا بارشیں نہیں ہوتیں لوڈشیڈنگ کا یہ عزاب عوام کے لیے درد سر بنا رہے گا –