بھارت میں 2023 کا سال شوبز والوں کے لیے بہت کامیاب ثابت ہوا اس سال شاہ رخ خان اور سلمان خان نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ بنائے مگر اب پرابھاس کی فلم سالار نے بھارتی فلم انڈسٹری میں نیا ریکارڈ بنادیا سپر سٹار پرابھاس کی فلم ’سالار‘ نے تین روز میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ ’سالار‘ نے پہلے ہی دن پر 178 کروڑ کا بزنس کرکے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے اور اس نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد فیصلہ ہوگیا کہ اس فلم کا دوسرا پارٹ بھی بنایا جائے گا، پرابھاس ’سالار‘ کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان ’ورادراجا منرا‘ کے کردار میں ایکشن دے رہے ہیں۔ نئی فلم کو بلاک بسٹر سیریز ’کے جی ایف‘ کے دائریکٹر پرشانت نیل نے بنایا ہے اور اس کی کہانی کو ’کے جی ایف‘ کے ساتھ ملایا گیا ہے۔ ’سالار سیزفائر1‘ کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گرد گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ’سالار‘ کو 400 کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اوراسے 22 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا۔مگر اس پر آنے والا خرچ صرف 3 روز میں ہی پورا ہوگیا لگتا یہی ہے کہ یہ بھارت کی تاریخ کا سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن جائے گی اور 1000 کروڑ تک پہنچے گی –