پنجاب پولیس کی جانب سے لائسنس فیس میں رعایت میں آخری ہفتہ رہ گیا ہے -یکم جنوری کے بعد لائسنس فیسوں میں بہت اضافہ ہونے جارہا ہے -اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس میں ٹریفک کی انچارج بننے والی خاتون افسرسی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں کوجلد از جلد لائسنس بنوانے کی ہدایات کردی اور واضح کیا ہے کہ یکم جنوری سے نئے لائسنس کی فیس 5 ہزار جبکہ لرنر پرمٹ کی فیس ایک ہزار روپے کردی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے،سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے چھٹی کے روز بھی تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں، شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں 8 خدمت مراکز 24 گھنٹے کام کررہے ہیں ، آن لائن سروسز فراہم کرنے سے رش میں 90 فیصد کمی ہوئی ہےلیکن یہ واضح کرلیں کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈان میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔مگرا س وقت سب سے بڑا مسئلہ ان افراد کو آرہا ہے جن کی عمر 50 سال سے زیادہ ہوگئی ہے ان کو ہسپتالوں کی جانب سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنوانے میں بہت دشواری کا سامنا ہے –