پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو جنھوں نے مصطفیٰ کمال کے مقابلے میں الیکشن میں اترنے کا فیصلہ کیا تھا اب خبر آئی ہے کہ انھوں نے ایم کیو ایم کو کھلا میدان دینے کا فیصلہ کیا ہے مگر حیران کن طور پر اس بار کراچی سے پیپلز پارٹی کوئی امیدوار ہی کھڑا نہیں کررہی-
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور انکی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا ۔دونوں نے کراچی کی کسی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے 2018 ءمیں لیاری سے انتخابی سیاست کا آغاز کیا تھا، کئی دہائیوں سے کراچی کے جیالوں کے علاقے لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست بھٹوز کے نام سے جانی جاتی ہے۔سال 1988ءمیں بے نظیر بھٹو شہید لیاری سے الیکشن لڑ چکی ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری بھی 1993ء میں لیاری سے الیکشن لڑ چکے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی لیاری کی نشست پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔بلاول بھٹو نے 2018 کے انتخابات میں لیاری سے الیکشن لڑا تھا مگر وہ پی ٹی آئی کے امیدوار سے الیکشن ہار گیے تھے –
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات کے لیے لاڑکانہ، لاہور اور قمبر شہداد کوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔