دنیا میں ان دس سالوں میں موسم نے ایسی کروٹ بدلی ہے کہ دنیا حیران ہے وہ سعودی عرب جہاں لوگ بارش کی بوند دیکھنے کو ترستے تھے اب ہر ماہ تیز بارش کا لطف اٹھاتے ہیں اور وہ جبل نور جو 1400 سالوں سے سنگلاخ تھا سبزے سے لد گیا ہے اس کا رنگ بھورے سے ہرا ہوگیا ہے –
مکہ مکرمہ میں گزشتہ دنوں ہونے والی مسلسل بارش کے بعد مسجد الحرام سے 4کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جبل النور سرسبز ہوگیا ہے۔معتدل موسم اور سبزے کی وجہ سے زائرین کی بڑی تعداد جبل النور کا رخ کر رہی ہے۔
یادرہے کہ جبل النور مسجد الحرام سے 4کلو میٹر دور اور سطح سمندر سے 642 میٹر بلند ہے۔یہی وہ پہاڑ ہے جس کی چوٹی پرغار حرا واقع ہے جہاں حضور پاک محمد ﷺپر پہلی وحی کا نزول ہوا تھا۔مکہ مکرمہ آنے والے اکثر زائرین اس تاریخی مقام کو دیکھنے ضرور آتے ہیں۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ قرب قیامت کی جو نشانیاں بیان کی گئی تھیں ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ اس پہاڑ کا رنگ تبدیل ہوجائے گا –