فلم انڈستری کو چھوڑ کر گھریلو زندگی گزارنے والی ریما خان اب اپنی موجودہ زندگی کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرگئی ہیں -آج وہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال کے افسوس اور تعزیت کے لیے ان کے گھر گئیں -ریما خان نےمعروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور اُن کےبیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت بھی کی۔
ریما خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی تصویر بھی اپنے پرستاروں کے ساتھ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا، جس میں اداکارہ نے لکھا کہ محترم مولانا طارق جمیل صاحب سے ان کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر تعزیت کرنے کے لیے ملاقات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران مولانا صاحب اور ان کے اہلخانہ نے مجھے جو سبق دیا وہ یہ تھا کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکانا چاہیے اور اللہ کی مرضی پر راضی ہونا چاہیے۔مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے بیماری سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا وہ بہت عرصہ سے دماضی امراض اور ٹینشن کا شکار تھے -ان کے اس طرح انتقال کی خبر نے پورے ملک کو سوگوار کردیا تھا –