گزشتہ روز عثمان ڈار کی والدہ نے اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے اپنے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کا ذمہ دار خواجہ آصف کو قرار دیا تھا ساتھ ہی انھوں نے خواجہ آصف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا تھا – عثمان ڈار کی والدہ نے (ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی جس پر لیگی رہنمانے بھی رد عمل جاری کر دیاہے ۔
خواجہ آصف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسی انتقامی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں نے ہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین اور ان کے خاندان کا احترام کیا ہے۔انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ میری بیوی تین درجن بار عدالتوں کی پیشیاں بھگت چکی ہیں، میرا بیٹا جس کا سیاست سےکوئی تعلق نہیں اس کے خلاف بھی جھوٹے مقدمے بنائے گئے، میرے ان سیاسی مخالفین نے مشرف اورپی ٹی آئی حکومتوں میں میرے خلاف درخواست بازی کی، میں نے دونوں ادوار میں 6،6 ماہ قید کاٹی لیکن کچھ ثابت نہ ہوسکا، میری ذات کی سیاست عوام سے کمٹمنٹ، اصولوں اور وفاداری پر ہے۔اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے بھی عثمان ڈار کے گھر پر ہونے والے ریڈ کی وجہ سامنے اگئی پولیس کا کہنا تھا کہ 9 مئی میں ملوث ہونے کی وجہ سے ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا –