پہلے روزمیچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی ، پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگز میں 4 چھکے اور 16چوکے شامل تھے۔
آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 271 رنز پر ہی ہمت ہار گئی -اتنے کم رنز کی وجہ ان کی سست رفتار بیٹنگ تھی آسٹریلیا نے 111 اوور کھیل کر 500 رنز بنائے جبکہ پاکستانی ٹیم نے 100 اورر کھیل کر صرف 270 رنز بنائے –
پاکستانی ٹیم فالو آن سے نہ بچ سکی ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ہونے والے ٹیسٹ کا آج تیسرا روز ہے اور پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں 216 رنز کے خسارہ کا شکار ہوگئی۔
پاکستان ٹیم نے تیسرے روز اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا تھا۔ کل جب میچ کا اختتام ہوا تو امام الحق کے ساتھ خرم شہزاد کیریز پرتھے مگردن کے آغاز پر خرم شہزاد کو 7 رنز پر ہی بولڈ ہوگئے، جب کہ بابر اعظم کو 21 رنز پر مچیل مارش نے آؤٹ کیا۔امام الحق کو 62 رنز پر نیتھن لائن نے، سرفراز احمد کو 3 رنز پر مچیل اسٹارک جب کہ سعود شکیل 28 رنز پر جوش ہیزل ووڈ اور فہیم اشرف کی وکٹ9 رنز پر پیٹ کمنز نے حاصل کی ، عامر جمال کو 10 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا۔شاہین شاہ آفریدی چار رنز پر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پہلے روزمیچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی تھی، پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگز میں 4 چھکے اور 16چوکے شامل تھے۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں اب تک 82 رنز بنائے ہیں اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہین آسٹریلیا کو اب تک 300 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور یوں اس نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے -لگتا یہی ہے کہ آسڑیلیا یہ میچ باصانی جیت جائے گا مگر پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتی ہے –