آج جج ابوالاحسنات کی عدالت میں جیل میں سائفر کیس کی اوپن کورٹ سماعت تھی جس کے لیے وکلاء کے ساتھ ساتھ چند صحافیوں اور عمران خان کی فیملی کو بھی بلایا گیا تھا -اس کیس کی سمماعت کے بعد کپتان کی بہن نے میڈیا سے گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا لگ رہاہے کہ ہم اپنے نہیں بلکہ کسی اور ملک میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ کمرہ عدالت میں ڈبے بنا دیئے گئے ہیں ، اندر خوف کس چیز کا ہے ، سمجھ نہیں آ رہی ، ساری فیملی اندر تھی اور باہر سے تالہ لگا دیا گیا تھا ، جو کچھ ہو رہاہے ہمیں انصاف ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، ایسا لگ رہاہے کہ ہم اپنے ملک میں نہیں بلکہ کسی اور ملک میں بیٹھے ہیں ،بہت تکلیف ہوتی ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ہمارے ہی ملک میں کیا ہو رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں گھر سے نکلنے کے بعد فالو کیا جاتاہے ، میڈیا کو اندر نہیں جانے دیا جاتا، میڈیا کے بغیر فری اینڈ فیئر ٹرائل نہیں ہو سکتا ، سب پر پرشیر ڈالا جارہاہے۔یہ تو حقیقت ہے کہ پاکستان میں عوام نے 1پریل 2022 کے بعد وہ وہ مناظر دیکھے جس کا وہ کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بھی اب ضد کر بیٹھے ہیں کہ کسی صورت عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے –