ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج قدرت اللہ نے غیرشرعی نکاح کیس میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دی اور ساتھ ہی فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔
عدالت نے کہاکہ عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں ان کی ای اٹینڈنس کرائی جائے،بشریٰ بی بی ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں،عدالت نے مزید سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی۔قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے کیس قابل سماعت ہونےپر دلائل دیئے ،غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت کے دوران جج قدرت اللہ نے کہاکہ آپ قانون دیکھ لیں، قانون 496 بی کے حوالے سے کیا کہتا ہے؟خاور مانیکا کا بیان آپ دیکھ لیں، بیان میں کچھ بھی نہیں ہے،قانون کے مطابق شکایت کنندہ کے ساتھ 2گواہان لازم ہیں،وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے کہاکہ خاور مانیکا نے بتایا انہیں کسی نے بتایا، 2گواہان خاور مانیکا کو ملا کر پورے ہوگئے ہیں ،جج قدرت اللہ نے استفسار کیا کہ کیا میڈیکل ثبوت موجود ہیں؟496بی کا فیصلہ کریں۔
اس کے ساتھ ساتھ آج نیب نے بشریٰ بی بی کو کو بھیطلب کررکھا تھا -بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی پیش ہو گئیں، بعد ازاں عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے –