عوام کی جانب سے شدید شکایات آرہی تھیں کہ درائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے گھنٹوں لائنوں میں لگنا پڑرہا ہے جس کہ وجہ دے ان کو روزی کمانے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں اس تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے -لاہور کے شہری اب تما م پولیس تھانوں سے بھی ’لرنر ڈرائیونگ لائسنس‘ بنوا سکتے ہیں۔ یہ اقدام انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کی طرف سے شہریوں کی آسانی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اب لاہور میں رہنے والے شہری کسی بھی تھانے میں فرنٹ ڈیسک پر جا کر لرنر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
شہریوں کو یہ سہولت 6دسمبر سے مہیا کی جا چکی ہے۔ دوسری طرف پنجاب حکومت کی طرف سے کار اور موٹرسائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پہلے اس لائسنس کی فیس صرف 60روپے تھی، جو اب بڑھا کر 1ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ نئی فیس کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔
عوام کے لیے خوشخبری؛ پولیس تھانوں سے بھی ’لرنر ڈرائیونگ لائسنس‘بننا شروع
Leave a comment
Leave a comment