پاکستان کے 10 فوجی جوان جنہیں بے مثال بہادری سے لڑنے کے سبب نشان حیدر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے ان میں سے ایک میجر اکرم بھی ہیں جنھوں نے 1971 کی جنگ میں بھارتی فوج کے دانت کھٹے کرکے ان کے منصوبے خاک میں ملا دیے – میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شہید میجر محمد اکرم مشرقی پاکستان میں ہلی کے مقام پر بھارتی فوج کیساتھ برسرپیکار تھے، 1971ء میں ہلی کے مقام پر تعیناتی کے دوران 14 روز تک تعداد میں کئی گنا زیادہ بھارتی فوجیوں کی پیش قدمی کو روکے رکھاروکے رکھا اور پاکستانی علاقے میں داخل نہ ہونے دیا۔
میجر محمد اکرم نے دشمن کے آگے ہار نہ مانی اور 5 دسمبر کو شہادت کو گلے لگا لیا، ان کی جوانمردی پر پاک فوج کے اعلیٰ ترین اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔وہ بنگلہ دیش میں بوگرا کے مقام پر آسودۂ خاک ہیں۔ میجر محمد اکرام شہید کا نشان حیدر کا اعزاز 31 جنوری 1977ء کو ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ان کی والدہ احسان بی بی نے حاصل کیا-