بھارتی اداکارہ نے اپنے ماضی کے حوالے سے بہت سے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کردیا -انھوں نے بتادیا کہ ان کے عرفان پٹھان کے ساتھ بہت گہرے مراسم تھے اس کے ساتھ انھوں نے گوتم گھمبیر اور اکشے کمار پر بھی الزام لگا یا کہ وہ بھی اس کے عاشقو ں میں شامل تھےلیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ جس شخص کی محبت میں گرفتار تھیں وہ عرفان پٹھان ہی تھے جن کے ساتھ الگ ہونے پر وہ بیمار پڑگئیں تھیں ۔
بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اُن کے اور سابق کرکٹر عرفان پٹھان کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے جبکہ گوتم گھمبیر بھی اُن کے پیچھے پڑے ہوئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پائل گھوش نے دعویٰ کیا کہ “وہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے ساتھ پانچ سال تک تعلقات میں رہیں ۔سال 2011 میں اُن کے اور عرفان پٹھان کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے جس کا علم کئی بھارتی کرکٹرز کو بھی تھا”۔اداکارہ نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ “اُن دنوں گوتم گھمبیر روزانہ اُنہیں مِس کال دیا کرتے تھے، وہ اُن کے پیچھے پڑے ہوئے تھے جبکہ عرفان پٹھان کو بھی اس بات کا علم تھا”۔
پائل گھوش نے ناصرف گوتم گھمبیر پر الزام لگایا بلکہ اُنہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ “عرفان پٹھان کے ساتھ تعلقات کے وقت بالی ووڈ سُپر سٹار اکشے کمار بھی اُن کے پیچھے پڑے ہوئے تھے”۔اُنہوں نے عرفان پٹھان کے ساتھ اپنی پُرانی تصویر بھی پوسٹ کی اور کہا کہ “عرفان کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کے بعد اُنہوں نے کبھی کسی سے محبت نہیں کی جبکہ وہ اس بریک اَپ کی وجہ سے کافی بیمار بھی ہوگئی تھیں”۔بھارتی اداکارہ کی ان پوسٹس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پائل نے اپنے ایکس اکاوْنٹ سے تمام پوسٹس حذف کردیں۔اگر وہ اپنی پوسٹ ڈیلیٹ نہ کرتیں تو اکشے کمار اور گوتم گھمبیر کا پیچھا بہت سے صحافی ضرور کرتے –