پاکستان کی مسلح افواج کو آج ایک بار پھر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی -پاکس فوج کے ترجمان کے مطابق ایک افغان دہشت گرد نے سیکیوریٹی وین پر خود کش حملہ کردیا –
حملہ بنوں میں کیا گیا جس کا نشانہ پاک فوج کی گاڑی کو بنا یا گیا اس حملے میں خود کش حملہ آور کے علاوہ، 2 افراد شہید, 3فوجیوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ۔
بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ، 2 شہری شہید ، 3 فوجی جوانوں سمیت 10 زخمیhttps://t.co/mT1NkCsyu3 pic.twitter.com/EHizzOLOTu
— HUM News اردو (@humnews_urdu) November 27, 2023
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بکا خیل میں گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔
خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔
خود کش حملے میں دو معصوم شہری شہید ہوئے اور3 فوجیوں سمیت 6 اہلکار افراد زخمی بھی ہوئے-
علاقے میں موجود کسی اور دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔