آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے ، جس میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بابراعظم کے پوائنٹس 836 سے کم ہو کر 829 رہ گئے ہیں تاہم وہ اب بھی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں افغانستان کے خلاف ان کی 70 رنز کی اننگ نے انہیں بچالیا ، بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبر پر ہیں لیکن ان کے پوائنٹس میں ترقی ہوئی ہے اور وہ 818 سے 823 پر پہنچ گئے ہیں ۔شبمن گل اور بابر اعظم کے درمیان پوئنٹس کا فرق صرف 6 پوائنٹس کا رہ گیا –
جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک نے بنگلہ دیش کے خلاف 173 رنز کی شاندار اننگ کی بدولت 3 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں ، جنوبی افریقہ کے ہینری کلاسن 4 درجے ترقی پانے کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، ڈیوڈ وانر اور بھارت کے ویرات کوہلی کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے اور دونوں کھلاڑی پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں ۔ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر ساتویں ، روہت شرما آٹھویں، راسی وان ڈیر ڈوسن نویں اور امام الحق 10 ویں نمبر پر ہیں ۔
باولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ، ٹاپ ٹین باولرز میں پاکستان کا کوئی بھی باولر شامل نہیں ہے ، شاہین شاہ آفریدی بھی 12 ویں پوزیشن پر آگئے جبکہ آل راﺅنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلی پوزیشن پر قبضہ قائم ہے ۔
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری ؛بابر اعظم کا راج برقرار
Leave a comment
Leave a comment