اسرائیل اور حماس کی لڑائی نے دنیا بھر میں بسنے والے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے -کچھ ممالک اسرائیل جبکہ کچھ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے تیسری عالمگیر جنگ کا خدشہ بہت بڑھ گیا ہے -اسی حوالے سے آج او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا مسلمان ممالک کے لیے ان کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے -اسلامی تعاون کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ کا کہنا ہے کہ او آئی سی مسئلہ فلسطین کا فوری حل چاہتی ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیلی حملوں سے فلسطینی عوام کو نامساعد حالات کا سامنا ہے۔ انھوں نے جنگ کے اثرات کے حوالے سے کہا کہ انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، او آئی سی فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ امت مسلمہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے آگے بڑھے۔
کل اسرائیل نے جو غزہ کے ہسپتال پر حملہ کیا اس سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلم اور غیر مسلم غمزدہ نظر آتے ہیں -فلسطین کے ہسپتال سے نکلنے والی لاشیں انسوں کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہیں -حسین ابراہیم طحٰہ نے کہا اسرائیلی فورسز کا غزہ میں اسپتال پر حملہ شرمناک عمل ہے۔ فلسطینیوں کو ان کے حقوق دیے جائیں۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا اسرائیل 1967 کی قرارداد کا احترام کرے۔ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو فوری طور پر عملی جامہ پہنایا جائے۔