پاکستان پولیس کا سابق اہل کار جس کو انکاؤنٹر سپیشلسٹ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے آج کل سخت مشکل میں گرفتار ہے -نواز شریف کے دور حکومت میں اس نے بے شمار پولیس مقابلے کیے جن میں کئی بے گناہ افراد کو بھی مارا گیا مگر جب نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تو یہ ملک سے فرار ہوگیا تھا اس کے بعد اس نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اس نے بہت سے پولیس مقابلے حکومت کے ایماء پر کیے تھے -جس کے بعد اس کے اور نون لیگ کے درمیان تلخیاں اور اختلافات شدت اختیار کرگئے اور گزشتہ روز پولیس نے اس کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا تھا –
�پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کی گرفتاری اور پولیس حراست مبینہ فرار کی خبروں کے بعد ان کی اہلیہ کا روتے ہوئے ویڈیو بیان سامنے آیا ہے ۔
اپنے بیان میں عابد باکسر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ 60 سے 70 پولیس اہلکاروں نے ان کے گھر پر دھاوا بولا اور بغیر کسی جرم اور ایف آئی آر کے ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ گرفتاری کے موقع پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے عابد باکسر کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ عابد باکسر کو ماجد بشیر اور محمد علی بٹ نامی پولیس افسران نے گرفتار کیا تھا ۔ عابد باکسر کی اہلیہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے شوہر کو بازیاب کروایا جائے۔ مگر اس کو کون لےگیا؟ اور اس وقت وہ کہاں ہے ابھی تک پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی –