اسلامی دنیا کے بار بار اسرائیلی حملوں نے مسلم ممالک کے لیے بھی مسائل پیدا کردیے ہیں اور وہ سعودی عرب جو چند روز پہلے اسرائیل کے ساتھ سفارت خانہ کھانہ کھولنے کی بات کررہا تھا اب اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے پر مجبور ہوگیا ہے -یہی حال دوسرے مسلم ممالک کا بھی ہے کیونکہ عالم اسلام کے ممالک میں بسنے والے مسلمان اسرائلیوں کے مظالم پر سراپا احتجاج ہیں – سعودی عرب نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے مذاکرات معطل کر دیئے۔
غزہ پر اسرائیل کی جانب سے جو مظالم کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس میں اب تک 2 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 500 کے قریب معصوم بچے بھی شامل ہیں ۔ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے تاریخ کی بدترین بمباری کے سبب غزہ کے 6 ہزار سے زائد نہتے مسلمان زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل غزہ پر سفید فاسفورس بموں کے ساتھ ساتھ دیگر کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے جو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے مگر امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کی مسلسل حوصلہ افزائی کر ر ہے ہیں اور اسلحے سے بھرے جہاز اسرائیل بھجوا ر ہے ہیں اس پر روس ،شمالی کوریا ایران اور دیگر اسلامی ممالک سخت برہمی کا اظہار کررہے ہیں -۔