بھارت میں شادی کرکے متعدد لوگوں کے گھروں کا صفایا کرنے والی نوسرباز دلہن آخرکار پولیس کے ہتھے چڑھ گئی ۔ دلہن کو بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کان پور سے گرفتار کیا گیا ہے -نوجوان لڑکی مختلف روپ اپنا کر مختلف مردوں سے شادی کرتی اور شادی کے چند دن بعد زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی اشیاءلے کر رفو چکر ہو جاتی تھی۔
اس دلہن نے شیوانگی سیسوڈیا، پنکی گوتم اور شویتا شاستری کے ناموں سے مختلف مردوں کے ساتھ شادیاں کیں۔ جتندر گوتم نامی شخص اس کا آخری شکار تھا جس کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ جتندر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی دلہن 10لاکھ روپے کے کپڑے ،زیورات اور نقدی لے کر گھر سے بھاگ گئی تھی –
اس خاتون کا حوصلہ بڑھا تو اس نے پولیس اہل کار کو بھی نہ بخشا -اور جھانسی کے رہائشی جتندر کو لوٹ کر چلتی بنی ۔ اس کی فراڈ دلہن سے سوشل میڈیا کے ذریعے ملاقات ہوئی۔ نوسرباز خاتون نے اسے اپنا نام شویتا سیسوڈیا بتایا اور بتایا کہ وہ جھانسی کے علاقے خوشی پور کی رہائشی ہے۔ جتندر نے شادی سے پہلے ہی شویتا کو کار خریدنے کے لیے 6لاکھ 21ہزار روپے دے دیئے تھے۔جتندر نے بتایا کہ اس کے ساتھ پورا گینگ ہے جو اس کی وارداتوں اور فرار میں مدد دیتا ہے -اس نے دکھی دل سے بتایا کہ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد شویتا نے اس کی اپنے جتنے رشتہ داروں سے ملاقات کرائی تھی وہ سب بھی جعلی اور نوسرباز تھے، جنہیں شویتا نے اپنے رشتہ داروں کی اداکاری کے لیے کرائے پر حاصل کر رکھا تھا۔پولیس کو دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ نوسرباز خاتون حقیقت میں شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔ تاہم یہ بات ٹھیک ہے کہ وہ رہنے والی جھانسی کی ہے ۔ خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
لوگوں سے شادیاں کرکے گاڑی ،زیور ،نقدی لے کر غائب ہوجانے والی دلہن پکڑی گئی
Leave a comment
Leave a comment