اردن کی غیور عوام نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں تمام امت مسلمہ کو پیچھے چھوڑ دیا -لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنی ہی فوج سے لڑ پڑی ان کاا مطالبہ تھا کہ انہیں بارڈر کراس کرکے فلسطین جانے دیا جائے – اردن میں مظاہرین مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فوج کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسرائیلی سرحد پر پہنچ گئے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق ادرنی مظاہرین اسرائیل اور وزیراعظم نیتن یاہو کےظامانہ رویے کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رہے، غم و غصے میں بھرے مظاہرین کی بڑی تعداد بڑھتے ہوئے اسرائیلی سرحد کے قریب پہنچ گئی، اس دوران انہوں نے اردنی فوج کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کی بھی پرواہ نہیں کی اور انہیں توڑتے ہوئے دشمن کی سرحد پر پہنچ گئے۔
اردن میں مسلسل دوسرے روز بھی فلسطین کے حق زبردست مظاہرے جاری #طوفان_الاقصى_ pic.twitter.com/cGZocOKsgE
— Haqaiq Media (@Haqaiq_Media) October 12, 2023
اردنی فوج نے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی اور ان کو سرحد سے پیچھے ہٹاتے ہوئے منتشر کر دیا۔اگر اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو یہ جنگ خطے اور سرحد سے نکل کر دور تک پھیلنے کا امکان بڑھتا جارہا ہے -جس کی زد میں کئی ممالک آجائیں گے –