ایران نے ایک بار پھر فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے اور حمایت کا اعلان کردیا -ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملے فلسطینیوں کے پُراعتماد ہونے کا مظہر ہیترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا کہ حماس کے حملے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حماس آپریشن میں سرپرائز اور دیگر مشترکہ طریقے استعمال کیے گئے۔
ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ حماس آپریشن کا طریقہ کار قابضین کے خلاف فلسطینی عوام کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔دوسری طرف ترجمان عراقی حکومت نے کہا کہ فلسطینیوں کا اسرائیل کے خلاف آپریشن مسلسل قبضے کا قدرتی ردعمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی کارروائی صیہونی قابض انتظامیہ کے دہائیوں کے جبر کا فطری نتیجہ ہے۔ترجمان عراقی حکومت نے مزید کہا کہ فلسطینی علاقوں میں کشیدگی سے خطے کا استحکام بھی متاثر ہوسکتا ہے۔اس کے بعد سوشل میڈیا پر امریکہ کے خلاف ایک کمپین شروع ہوگئی ہے جس میں جو بائیڈن کو اس کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ایران کے 6 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے کھولنے کے بعد ایران کے حوصلے بہت بڑھ گئے ہیں -تنقید کرنے والوں میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں –