کراچی میں لوٹ مار کا سلسلہ تھم نہیں رہا اس کی بڑی وجہ لوگوں کی بےحسی ہے کیونکہ وہ سڑکوں پر سرعام ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھتے ہیں مگر پاس سے گزر جاتے ہیں اور پھر ایک نہ ایک دن خود بھی ان لٹیروں کے ہاتھوں اپنی اشیاء لٹوا بیٹھتے ہیں -اس حوالے سےکسی سیاست دان نے کوشش نہیں کی کہ اسمبلی کے ذریعے ایسے بل پاس کردیے جائیں کہ ان شرپسندوں و نشان عبرت بنا یا جاسکے -اور اب ان راہزنوں کا حوصلہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ یہ پولیس اہل کاروں کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں کی گاڑیاں اور دیگر اشیاء لوٹنے لگے ہیں -ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی کراچی میں گلشن اقبال میں نجی ہسپتال کے باہر سے چھین لی گئی۔
پولیس کے مطابق سابق ایم این اے حیدر عباس رضوی کے ڈرائیور سے اسلحے کے زور پر ڈاکو گاڑی چھین کر لے گئے پہلے ڈاکوؤں نے کچھ سفر ان کے ڈرائیور کے ساتھ کیا پھر اسے اتار کر گاڑی لے کر نکل گئے ۔میڈیا ذرائع کے مطابق حیدر عباس رضوی کا بیٹا دوست کی طبعیت خرابی کے باعث گاڑی ہسپتال لےکرگیا تھا۔حیدر عباس رضوی کے زیر استعمال گاڑی اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے، واقعے کی ایف آئی آر گلشن اقبال تھانے میں درج کر لی گئی۔