پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار پھر گھر بسا لیا -پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان اپنے پرانے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔اس شادی سے کچھ روز قبل میڈیا صحافیوں نے ان کی سلیم کریم کے ساتھ شادی کی خبر بریک کی تھی –
اداکارہ کی شادی کی تقریب میں محدود تعداد میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔اداکارہ ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ خان کی جانب سے ان کی شادی کی تصاویر شئیر کی گئیں ۔
ماہرہ خان کی شادی۔۔ خلاف روایت دلہا رو رہا ہے۔۔
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) October 2, 2023
اداکارہ ماہرہ خان بول، منٹو، ایکٹر ان لا، رئیس، ورنہ، سات دن محبت اِن جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں اس سے علاوہ وہ بہت سے شاہکار ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ حال ہی میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ان کی جاندار اداکاری کو نہ صرف شائقین اور فینز بلکہ فلم ناقدین کی جانب سے بھی سراہا گیا تھا۔پاکستانی اداکارہ کو دنیا میںاس وقت پہچان ملی تھی جب انھوں نے شاہ رخ کے ساتھ بولی وڈ فلم میں کام کیا تھا -بھارت کے شہرہ آفاق اداکارہ نے ان کی اداکاری اور خوبصورتی کی تعریف کی تھی –