امریکی ریاست نیویارک میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 روز سے مسلسل ہونے والی بارشوں سے نیویارک کے مختلف حصے زیر آب آگئے۔ پانی کے ریلوں نے سڑکوں کو ندی نالوں میں تبدیل کردیا۔ زیرزمین ٹرین کے نظام کو پانی بھرنے کے باعث بند کردیا گیا۔
بارش نے نیویارک کا حلیہ بگاڑ دیا، سڑکوں پر 3 فٹ پانی
بارش کے باعث نیویارک میں ایمرجنسی نافذhttps://t.co/EvuWfUe40X#AajNews #NewYork #rain pic.twitter.com/s2FPOY2ksd
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) September 30, 2023
طوفانی بارشوں کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور تاخیر کا شکار ہوئیں جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے۔ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر 3 انچ سے زیادہ پانی کھڑا ہوگیا۔نیویارک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک کا انفرا اسٹرکچر اتنا زیادہ پانی ہینڈل نہیں کر پا رہا جس کی وجہ سے افراتفری ہے اور معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔آے آر وائی کی خبر کے مطابق سمندر سے بہتی شارک ،مچھلیاں اور دیگر آبی اشیاء بھی پانی کے ساتھ شہر میں آگئیں –