پاکستان کے نگران وزیراعظم اپنے 5 روزہ دورےپرآج کل امریکہ میں ہیں -جہاں وہ بہت اہم ملاقاتیں بھی کررہے ہیں -آج انھوں نے جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کیا -اپنی تقریر میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے، بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کا راستہ کشمیر سے ہوکر گزرتا ہے۔ جموں و کشمیر کا مستقبل فیصلہ اس کے عوام اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے ہی کرسکتے ہیں۔ بھارت نے نو لاکھ فوج کے ذریعہ جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ pic.twitter.com/O6GLDZnP20
— Raza Butt 🎙️ (@SocialDigitally) September 22, 2023
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہے ہیں، ترقی کیلئے امن لازم ہے، افغانستان کے امن سے خطے کا امن جڑا ہوا ہے۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اسلاموفوبیا کی وجہ سے مسلمانوں پر حملے کیے جارہے ہیں۔ اپنے خطاب میں کاکڑ نے کہا کہ دنیا میں غربت اور بھوک بڑھ رہی ہے، بحرانوں پر قابو پانے کے لیے امداد کی ضرورت ہے، معاشی طور پر مستحکم ہونے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے، کسی بھی ملک کیلیے معاشی استحکام ضروری ہے
نگران وزیراعظم نے کہا کہ اسلامو فوبیا کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں پر حملے کیے جارہے ہیں، نائن الیون کے بعد اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا، جس کے تدارک کے لیے عالمی برداری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔