پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بجلی کے بلوں کے نادہندہ افراد کے نام منظر عام پر آگئے واپڈا حکام کی جانب سے یہ بھی بتادیا گیا کہ کس سیاستدان کے ذمے کتنے روپے ہیں جو انھوں نے ابھی تک ادا نہیں کیےاس فہرست میں ممبران قومی اسمبلی سینیٹرز اور ٹرانسپورٹرز شامل ہیں-� سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد پر تقریباً 4.95 ملین روپے کی رقم واجب الادا ہے۔سابق صوبائی وزیر عاصم کرد 2.06 ملین روپے کے نادہندہ ہیں ، جب کہ سابق وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کے واجبات 1.57 ملین روپے ہیں۔
دیگر قابل ذکر ناموں میں سابق صوبائی وزیر ظفر زہری 1.16 ملین روپے، سابق ایم این اے عبدالقہار الدین 916253 روپے اور سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران 468770 روپے کے بقایاجات ہیں۔
ممتاز ٹرانسپورٹر فیروز لہری پر کیسکو کے 493310 روپے واجب الادا ہیں ، جبکہ سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے 447810 روپے بل ادا نہیں کیا ۔سابق ایم پی اے حاجی احمد نواز کے واجبات کی رقم 179009 روپے ہے، اور قبائلی رہنما وڈیرہ شیریں مری کا 86953 روپے کا غیر تصفیہ شدہ بل ہے۔ جس تندہی کے ساتھ اس وقت حکومت کریک ڈاؤن کررہیہے امید ہے کہ بجلی کا بحران کافی حد تک بہتر ہوجائے گا -ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی پنجاب ،کے پی کے اور سندھ کے بجلی چوروں یا ڈیفالٹرز کی لسٹ بھی منظر عام پر آجائے گی –
۔