کل صدر مملکت کے خط کےبعد سیاست میں بڑی ہلچل ہوئی اور آج شہباز شریف اور راجہ ریاض کی ون آن ون ملاقات کے بعد نئے نگران وزیراعظم کا انتخاب ہوگیا – شہبازشریف نے انوارا لحق کی بطور نگران وزیراعظم کی تقرری کے بعد وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔ وہ وزیراعظم ہاؤس سے صرف اپنا ذاتی سامان لے کر گئے ہیں۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کے ذاتی سامان میں کیا کچھ تھا اس بات کا پتہ عنقریب شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے والا عملہ بتا دے گا جن کے ساتھ جانے سے پہلے وزیراعظم نے الوداعی ملاقات کی تھی یا وہ جنھوں نے وزیراعظم کی اشیاء گاڑیوں میں لوڈ کروائی تھیں ۔
شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا، اپنا ذاتی سامان لے گئے#ShehbazSharif #CareTakerPM #KhyberNews pic.twitter.com/65OS3ZLHiR
— Khyber News (@KhyberNews247) August 12, 2023
قبل ازیں صدر مملکت نے انوار الحق کی بطور نگران وزیراعظم تقرری کی سمری پر دستخط کیے۔وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے ایڈوائس صدر کو بھجوائی تھی۔عمران خان نے جب سے ایک ڈائری کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس فوری خالی کرنے کی ریت ڈالی ہے تو اب امید ہے کہ یہ سلسلہ ہمیشہ قائم رہے گا –