تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا تو عدالت نے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔مگر پولیس نے عدالت کا حکم ماننے سے انکار کردیا –
مرد وفا شہریارآفریدی الله تیری مدد کرے۔ pic.twitter.com/yQgdSdP2A0
— Sabee Kazmi (@SabeeKazmi786) August 4, 2023
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہر یار آٖفریدی رہائی کے حکم کے بعد جب وکلا کے ہمراہ عدالت سے باہر آئے تو پولیس نے پھر دھاوا بول دیا۔ وکلا نے رہائی کے عدالتی حکم کے تحت مزاحمت کی تو پولیس اہلکاروں نے شہریار آفریدی اور وکلا کے کپڑے پھاڑ دیے- ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریار آفریدی کی نظربندی کے احکامات جاری کیے جس پر پولیس نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا، ان کو 15 روز نظر بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرنے کے دوران تشدد کیا ، جسم پر زخموں کے نشان کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ۔ شہریار آفریدی نے وکلا کے مشورے سے راولپنیڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پناہ لے لی جبکہ عدالت نے ایس ایس پی آپریشن اور ایس ایچ او نیو ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری شہر یار آفریدی کو ایک بار پھر اڈیاہ جیل لے جانے کی کوشش میں مصروف ہے