تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری جنھوں نے9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف سے دوری اختیار کرلی تھی اب ایک بار پھر تحریک انصاف کی حمایت میں کھل کر بات کرنا شروع ہوگئے ہیں اور آج تو انھوں نے نواز شریف کی مقبولیت کے حوالے سے حیران کن بیان جاری کردیا –
"آپ کی پارٹی میں تو بس کی بات نہیں، ایسا کریں نواز شریف سے بولیں وہ اسلام آباد آ کر اگلا الیکشن لڑیں تحریک انصاف کے خلاف۔ پتا چل جائے گا کہ۔۔"۔ہینڈپمپ کا افتتاح کرنیکا مذاق اڑانے پر اسد عمر کا مریم اورنگزیب کو جواب@Asad_Umarhttps://t.co/rjPQYFTpg8
— Siasat.pk (@siasatpk) August 4, 2023
اسد عمر نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی تقریرکے جواب میں مسلم لیگ (ن) کو چیلنج دے دیدیا ۔پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا ہے کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ان کے نظر یہ کی وجہ سے کھڑی ہے، پاکستان کا ووٹر جانتا ہے کہ نواز شریف ہی ملک کو مشکل سے نکال سکتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی، ملک کے خلاف سازش کرنے والے آج منہ دکھانے کے قابل نہیں، چار سالوں کے دوران قومی اداروں کو نیلام کرنے کی باتیں کی جاتی رہیں جبکہ ہم نے 15 ماہ میں اداروں کو نیلام نہیں دوبارہ کھڑا کیا۔
اسد عمر کا مریم اورنگزیب کو چیلنجhttps://t.co/1hytvDO29F@PTIofficial @Asad_Umar @Marriyum_A @NawazSharifMNS #ElectionPakistan #Islamabad#PDM pic.twitter.com/l2FzyiMRhH
— UrduPoint اردوپوائنٹ (@DailyUrduPoint) August 3, 2023
مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل میں اسد عمر نے (ن) لیگ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے کسی بھی حلقے سے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑوا لیں، پتا چل جائےگا کہ اسلام آباد والے کیا سمجھتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مریم اورنگزیب اسد عمر کے اس چیلیج کا کیا جواب دیتی ہیں –