پاکستان کو قدرتی آفات نے بری طرح سے اپنے شکنجے میں لے رکھا ہے -کبھی تیز بارشوں کے سبب غریب اور بے بس لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں تو کبھی سیلاب لوگوں کے جان و مال کو نگلتا جارہا ہے اور اب ستلج کے بارے میں خبریں آرہی ہیں کہ اس کا موجیں مارتا پانی چشتیاں شہر کی جانب آسیب بن کر بڑھ رہا ہے اور دریائے ستلج نے چشتیاں کے مضافاتی علاقوں میں تباہی مچا دی، نچلے درجے کا سیلاب چشتیاں شہر کی طرف بڑھنے لگا۔
دریائے ستلج کا پانی چشتیاں شہر سے 10 کلومیٹر دور رہ گیا، درجنوں حفاظتی بند ٹو ٹنے کی بھی اطلاعات ہیں ، 40 سے زائد دیہات اور بستی شہادم شاہ، لدھیراں، دلہ عاکوکا، بستی تخوانہ، مہتہ جھیڈو اور دیگر چھوٹی بستیاں زیرآب آگئیں۔
دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب، کئی آبادیاں زیرِ آب آگئیں pic.twitter.com/fKl1jFoO9M
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) July 31, 2023
*سیون نیوز سیلاب متاثرین کی آواز*
بہاولنگر دریائے ستلج میں آنے والے سیلابی ریلے نے درجنوں آبادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا متعدد گھر بہا لے گیا سیلاب متاثرین خواتین نے انتظامیہ کی کارکردگی کا بھانڈہ پھوڑ دیا
رپورٹنگ
*احمد حسن، بیورو چیف سیون نیوز بہاولنگر pic.twitter.com/4sMPS3FsE9
— احمد حسن (@XCgp5FTFMplYuUI) August 1, 2023
ہزاروں ایکڑ دھان، مکئی اور دیگر فصلیں پانی میں ڈوب گئیں، دریا کا پانی داخل ہونے سے سینکڑوں گھر گرنے کی افسوسناک خبریں آرہی ہیں تاہم ان کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی ، دیہاتوں اور مضافاتی بستیوں میں نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو گیا، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھر چھوڑ کر جانے پر مجبور ہیں۔