ایران سے غیر قانونی طور پر پٹرول سمگلنگ نے پٹرول پمپ مالکان کے لیے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ان کی سیل پر برا اثر پڑنے کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے حکومت کو ملک بھر میں پڑول پمپس بند کرنے کی دھمکی دی دی جس کے بعد حکومت نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تاجروں سے مزاکرات کا فیصلہ کیا
وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کے پٹرول پمپس مالکان سے مذاکرات میں پیش رفت سامنے آگئی، پمپس مالکان نے ہڑتال دو دن کیلئے موخر کردی ہے۔
ملک میں ایک بار پھر پیٹرول بحران کا خطرہ، عوام تیار ہو جائیں، ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان، اس مارجن میں کام کرنا ناممکن ہوگیا، پورے ملک میں 22 جولائی سے کام بند کرنے کا اعلان کررہے ہیں، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن#Petrol #Pakistan pic.twitter.com/lWDrhU1xf3
— Haq Pakistan (@Haq_Pakistan) July 20, 2023
مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دن بعد پھر مذاکرات کا امکان ہے۔خیال رہے کہ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک پٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات کیلئے کراچی آئے تھے۔پٹرولیم ڈیلرز نے منافع کی شرح کے معاملے پر کل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس سے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا اندیشہ پیدا ہوگیا تھا۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تحفظات پر وزیر پٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، حکومت نے منافع کی شرح 2 اعشاریہ 40 فیصد رکھی جو منظور نہیں ہے۔اگر یہ معامہ حل نہ ہوا تو ملک میں پٹرول کا بحران پیدا ہوجائے گا جس کے بعد الیکشن میں حکومت کو شدید مسائل درپیش ہوں گے –