لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ نے لوگوں کی زندگیوں کو عزا ب بنا رکھا ہے -نیازی اڈے کے قریب چوک یتیم خانہ .انارکلی اور اچرہ بازار سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک جام کی شکا ئتیں موصول ہونے کے بعد عدالت نے اس مسئلے کو حل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا اسی حوالے سے آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی -لاہور ہائیکورٹ نے شہر سے غیرقانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ غیرقانونی پارکنگ سے ٹریفک جام ہوتی ہے جو آلودگی کا باعث بنتی ہے،پرانے درختوں کو محفوظ کیا جائے اور گرنے سے بچایا جائے،ٹریفک رولز کی بہت زیادہ خلاف ورزی ہو رہی ہے ، اسے بھی کنٹرول کیا جائے،عدالت نے آئندہ سماعت پر مختلف محکموں سے عملدرآمد رپورٹس مانگ لیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم #SamaaTV #news pic.twitter.com/sKoEbL6Dnc
— SAMAA TV (@SAMAATV) July 21, 2023
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جن ریسٹورنٹس کی پارکنگ نہیں ہے، ان کو سیل کر دیں،ایل ڈی اے رولز بنائے اور مین سڑک کی سروس لین پر پارکنگ ختم کی جائے۔