پنجاب میں فون پر خاتون کی آواز سن کر شادی کے لیے جانے والا بزرگ شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔ ضیا اللہ کو اغوا کرکے نوسربازوں کی جانب سے اس کے گھر والوں سے ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
#حافظ_آباد // #جلالپوربھٹیاں
فون پر خاتون سے دوستی اور شادی کے جھانسے میں آ کر شادی کیلئے جانے والا جلالپور بھٹیاں کا رہائشی ضیاءاللہ کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا ڈاکوؤں نے ڈیڑھ کروڑ تاوان کے لیے ویڈیو بنا کر گھر والوں سینڈ کر دی.@hafizabadpolice @IGP_Punjab @rpogujranwala pic.twitter.com/pFExODECTw
— imperial News Network Agency (@INNAPunjab) July 18, 2023
ٹی وی چینلز کی خبروں کے مطابق پنجاب کے شہر جلال پور بھٹیاں کا رہائشی بزرگ ضیا اللہ کی خاتون سے فون پر دوستی ہوئی، ڈاکوؤں کی ساتھی خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر اسے اپنے باس بلایا اور اغوا کرلیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر والوں کو دھمکا کر پیسے وصول کرنے کے لیے مغوی ضیا اللہ کی ویڈیو جاری کی ہے اور تاوان ادا نہ کرنے پر مغوی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ویڈیو میں مغوی کو زنجیروں میں جکڑے، گھر والوں سے پیسے مانگتے دیکھا گیا ہے۔مغوی کی یہ ویڈیو دیکھ کر اس کی بیٹی ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگئی تھی –