عمران خان کے مدمقابل لاہور سے الیکشن لڑنے والے نون لیگ کے سابق سپیکر ایاز صادق نے بڑا اعلان کردیا -انتخاباتی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں، سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
الیکشن سے متعلق متنازعہ فیصلوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں: ایاز صادقhttps://t.co/qiws6661kW pic.twitter.com/81fFGGwAjU
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) July 12, 2023
انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ایاز صادق کے زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کمیٹی سفارشات کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی۔ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں انتخابی اصلاحات پر مجوزہ تجاویز پر سیر حاصل بحث ہوئی، انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے موثر تجاویز کو زیر غور لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بے شمار چیزیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں کی گئیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں الیکشن سے متعلق متنازعہ فیصلوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔9مئی کے سانحہ کے بعد سے میڈیا پر بہت شور مچایا جارہا تھا کہ انتخابات 2023 میں نہ پاکستان تحریک انصاف ہوگی اور نہ ہی بلے کا نشان -مگر ملک کی معاشی صورتحال کے بعد آئی ایم ایف اور دوسرے ممالک نےحکومت کو یہی مشورہ دیا ہے کہ عوام کو فیصلہ کرلینے دیں کہ وہ کسے ووٹ دیتے ہیں اس لیے اب ملک میں سیاسی استحکام کی غرض سے بہت سے فیصلوں پر نظر ثانی کی گئی ہے جن میں سے ایک پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کا معاملہ بھی ہے –