پاکستان کو اس وقت چاروں طرف سے وطن دشمنوں نے گھیر رکھا ہے یہ کبھی افغانستان کے بارڈر سے حملہ کرتے تو کبھی بلوچستان میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہیں -ان کے حملوں میں بہت شدت آگئی ہے جس کی وجہ سے پاک فوج کا بہت جانی نقصان ہورہا ہے مگر مادر وطن کے یہ جانباز سپوت اپنے لہو سے دھرتی کی آبیاری کرکےدشمن کے ہر ناپاک حملے کو ناکام بنا رہے ہیں-آج ایک بار پھر شرپسندوں نے بلوچستان کو ٹارگٹ کیا -تاہم شمالی بلوچستان کے علاقے ژوب میں واقع گیریژن پر دہشتگردوں کے حملے کو پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا ۔
https://twitter.com/30PROFESSIONAL/status/1679091067973664774
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے گروہ کی جانب سے ژوب میں واقع گیریژن پر حملہ کیا گیا اور اندر گھسنے کی کوشش میں ڈیوٹی پر مامو ر پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بہادری سے منہ توڑ جواب دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے3 شدت پسند بھی مارے گئے –
دہشت گردوں کا بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ، 4 فوجی جوان شہید، دہشت گردوں نے ژوب گیریژن میں گھسنے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکورٹی اہلکار زخمی، 2 دہشت گرد مارے گئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر#ISPR #PakistanArmy #Balochistan pic.twitter.com/vMHcQaOB0g
— Haq Pakistan (@Haq_Pakistan) July 12, 2023
شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی پر مامور5اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، پاک فوج نے علاقے کو سیل کرتے ہوئے فرار ہونے والے 2 دہشتگروں کو پکڑنے کیلئے آپریشن شروع کر دیاہے ۔ علاقے میں آنے اور جانے کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر گھناؤنی کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔