آج سے 2 روز قبل لاہور کے سروسز ہسپتال میں نگلیریا کے سبب ایک باڈی بلڈر جان کی بازی ہار گیا تھا آج اس وائرس نے ایک اور زندگی کا خاتمہ کردیا – انسانی دماغ کھانے والے نیگلیریا نے ایک اور شکار کر لیا، اس مرتبہ کراچی کا 21 سالہ نوجوان حالت بگڑنے پر خالقِ حقیقی سے جا ملا۔
نگلیریا وائرس کیا ہے؟
نگلیریا‘ ایک ایسا امیبا ہے، جو اگر ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوجائے تو دماغ کو پوری طرح چاٹ جاتا ہے، جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے، یہ عموماً گرم پانی میں تیزی سے پرورش پاتا ہے۔
یہ وائرس عمومآ سوئمنگ پولز ،تالاب سمیت ٹینکوں میں موجود ایسے پانی میں پیدا pic.twitter.com/o7frpnQhML
— Saleem Bhutta (@SaleemBhutta82) July 5, 2023
نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق نیگلیریا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں بخار سے بے حال نوجوان کو گذشتہ ماہ ہسپتال داخل کروایا گیا جسے بعد ازاں حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر سے منسلک کر دیا گیا تھا جو آخر کار بیماری سے لڑتے لڑتے دم توڑ گیا۔
نگلیریا وائرس ایک اور زندگی نگل گیا#breakingnews #SUNONEWSHD pic.twitter.com/7iIApJmdKg
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) July 7, 2023
پاکستان میں نگلیریا سے 6 اموات ہو چکی ہیں، نیگلیریا ایسا خوردبینی جاندار ہے جو انسانی دماغ میں گھس کر انفیکشن پیدا کر کے موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے، یہ مہلک جاندار تازہ پانی میں پایا جاتا ہے۔ جو چند روز میں انسان کے دماغ میں داخل ہوکر زندگی کی ڈوری کاٹ دیتا ہے اور مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے –