ہر وقت انقلاب کے نعرے لگانے والے شیخ رشید 9 مئی کے سانحہ کے بعد سے اب تک روپوش تھے مگر اب انھوں نے عوام کے سامنے آنے کا اعلان کردیا ہے –
whole nation left their homes today, Sheikh Rasheed's big statement caused panic.
آج لال حویلی سے نکلوں گا، پوری قوم آج گھروں سے نکلے، شیخ رشید کے بڑے بیان نے تہلکہ مچا دیا pic.twitter.com/uFMt2ZAnG5
— Daily Qudrat ( Pakistan Latest News ) (@DailyQudrat) July 7, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید کا کہناتھا کہ میں عید پر لیاقت باغ میں نماز عید میں شرکت نہ کر سکا ،ہم تمام لوگ آج جمعہ کی نماز کے بعد سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار سے مولانا اشرف کی قیادت میں نکلیں گے، یہ وہی جگہ ہے جہاں ہم ختم نبوتؐ کیلئے نکلا کرتے تھے، انھوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آج جذبہ ایمانی کا ثبوت دیں اور نبیؐ کا جھنڈا بلند رکھیں۔
غیر مقبول حکومت لا کر اور لوگوں کی خواہشوں کا خون کر کے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر کے دھمال ڈالنے والے اپنے انجام کا انتظار کریں: شیخ رشید pic.twitter.com/QH5t9n1Ayc
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) July 7, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ کاکہناتھا کہ میں آج عاشقان رسولؐ اور ختم نبوت کے مجاہدوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سویڈ ن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج جوش جذبے ولولے سے نکلیں اور نبیؐ کا جھنڈا بلند کریں۔شیخ رشید 70 سال تک فوج اور اسٹیبلیشمنٹ کے منظور نظر رہے مگر اس بار انھوں نے اپنی لائین تبدیل کی اور عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا جس پر وہ آج کے دن تک قائم ہیں اور اسی وجہ سے حکومت اور مقتدر حلقے ان سے ناراض ہیں اور چند ماہ قبل انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا –