لاہور کے چونگی امر سدھو کے علاقہ میں بارش کے باعث گھر کی کمزور چھت گر گئی۔ حادثہ میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایک بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کل سے بارش کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہو چکی ہے۔ pic.twitter.com/5UCSW9gaeu
— Talha Saeed (طلحہ سعید) (@TalhaSaeed69) July 6, 2023
لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے دوران مزنگ میں ہسپتال کی دیوار گر نے سے 11 افراد زخمی ہو گئے، چونگی امرسدھو میں دیوار گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 شدید زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ایمرجنسی وارڈ منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ دیوار کے ساتھ ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین بیٹھے ہوئے تھے کہ بارش کی وجہ سے بوسیدگی کا شکار ان پر گر گئی۔اس کے علاوہ لاہور کے علاقے مصری شاہ میں بھی گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی بچے سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے-
دوسری جانب شہر میں دوسرے روز بھی بارش ہوئی جس سے جنرل ہسپتال ایک بار پھر ڈوب گیا، پانی ہسپتال کے پارکنگ سٹینڈ، کینٹین ایریا اور انتظار گاہ میں داخل ہوا جس سے لواحقین مشکلات سے دوچار ہو گئے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کے باعث بوسیدہ چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ ا فسوس ناک واقعہ گوجرانوالہ کے قریب کامونکی میں پیش آیا جہاں تیز بارش سے خستہ حال چھت زمین بوس ہو گئی جس کے سبب 13 سالہ مریم ، 2 سالہ نور اور 50 سالہ ہاجرہ ملبے تل دب کر اپنی جانیں گنوا بیٹھیں ۔ ��