آج تھوڑی دیر قبل لاہور سے جہانگیر ترین کے بھائی کے حوالے سے خبرآئی تھی کہ ان کے بھائی نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے اور اب سندھ سے پیپلز پارٹی کے رہنما کے حوالے سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے جہاں ایک 3 سالہ بچی پانی میں ڈوب گئی -نجی ٹی وی چینلز کی خبروں کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کی پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔
حیدرآباد میں مولا بخش چانڈیو کے گھر سوئمنگ پول میں دو سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق۔ بچی زینب مولا بخش چانڈیو کی پوتی تھی۔ #Hyderabad pic.twitter.com/UTIlXOqqaZ
— Khabarwalay (@khabarwalay0) July 6, 2023
مولا بخش چانڈیو کے ترجمان نے بتایا کہ گھر میں بچوں کی تفریح کیلئے چھوٹا سا سوئمنگ پول بنا ہوا ہے جس میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی 3 سالہ پوتی کھیلتے ہوئے سوئمنگ پول میں گر گئی تھی مگر گھر والے اس حادثے سے بالکل لاعلم رہے – ننھی زینب کی لاش سوئمنگ پول سے نکال کر سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دی گئی۔
مولا بخش چانڈیو کے ترجمان نے بتایا کہ گھر میں بچوں کی تفریح کیلئے چھوٹا سا سوئمنگ پول بنا ہوا ہے جس میں بچی گری تو پانی میں ڈوب کر خالق حقیقی سے جا ملی۔