سعودی عرب کے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز السعود انتقال کرگئے-،سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان کی نماز جنازہ اتوار دو جولائی کو مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی۔
شہزادہ طلال بن منصور یکم جنوری 1950 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ معروف سرمایہ کار اور سعودی الاتحاد کلب کے سابق سربراہ تھے۔ شہزادہ طلال بن منصور کا بچپن طائف شہر میں گزرا۔ سعودی عرب کے سابق وزیر دفاع شہزادہ منصور بن عبدالعزیز ان کے والد تھے جو شاہ فیصل سے اختلافات کے باعث وہ سعودی عرب چھوڑ کر مصر شفٹ ہوگئے تھے -اور پھر شاہی خاندان سے دور ہی رہے –
سعودی شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔
سعودی عرب کے شہزادے اور الاتحاد فٹبال کلب کے سابق سربراہ طلال بن عبدالعزیز السعود 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، #DialogueUrdu #SaudiPrince #TalalbinMansourbinAbdulaziz #AlSaud #PassesAway #SaudiaArabia pic.twitter.com/IUBjvmKlCC
— Dialogue Urdu (@DialogueUrdu) July 3, 2023
شہزادہ طلال نے ابتدائی تعلیم جدہ میں حاصل کی جبکہ امریکہ کے بزنس مینجمنٹ کالج سے ڈپلومہ حاصل کیا تھا۔ سعودی عرب کی شاہی عدالت نے ان کی موت کی تصدیق کی اور بتایا ہے کہ شہزادے کی نماز جنازہ بعد نمازعصر مسجد الحرام میں ادا کردی گئی اور انہیں سپرد خاک بھی کردیا گیا ہے۔
شہزادہ طلال سعودی شاہی خاندان کے اہم رکن تھے، وہ سعودی عرب کے شہر عسیر کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کے صدر تھے۔شہزادہ طلال کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے الگ پہچان رکھتے تھے۔