پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل نے ایک بار پھر میڈیا پر آکر بتایا کہ سانحہ مئی میں جتنے لوگ بھی ملوث ہیں ان کا تعلق خواہ زندگی کے کسی بھی شعبہ سے ہو انہیں معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کو آئین پاکستان کے قانون کے مطابق سزا سنائی جائے گی -ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاک فوج میں سانحہ 9مئی پر فوج کی رینک اینڈ فائل میں شدید غم و غصہ ہے، جو کام دشمن 75سال میں نہ کر سکا چند مٹھی بھر شرپسندوں نے کر دکھایا، 9مئی کے واقعات سے شہدائے پاکستان کے خاندانوں کی دل آزاری ہوئی، شہدا کے ورثا سوال کررہے ہیں کہ گھناؤنے عمل کی منصوبہ بندی کرنے والے قانون کے کٹہرے میں کب لائے جائیں گے۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ پاک فوج نے خود احتسابی کا عمل مکمل کرلیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے افسر سمیت 3افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، فوجی عدالتوں میں 102شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے، ایک ریٹائرڈ فور سٹار کی نواسی اور ایک کا داماد بھی گرفتار ہیں۔
JUST IN: 3 Major Generals and 7 Brigadiers have been dismissed, DG ISPR #PNNNews #PNN #DGISPR #PakArmy #May9 pic.twitter.com/XuFFngdUeM
— PNN News (@pnnnewspk) June 26, 2023
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ 9مئی کے واقعات کیلئے پہلے سے اضطراب پیدا کیا گیا، ابتک کی تحقیقات میں بہت سے شواہد مل چکے اور مل رہے ہیں، افواج پاکستان عوام کیلئے ان گنت قربانیاں دےرہی ہیں اور دیتی رہیں گی، دہشتگردی کے خلاف آپریشن یکسوئی سے جاری ہے، افواج پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔