پاکستان تحریک انصاف کے صدر کی ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد ان کو جیل میں کسی قدر سہولیات تو مل گئی ہیں مگر ابھی تک ان کی رہائی کا فیصلہ نہیں ہوا یہی وجہ ہے کہ اگر ان کو ایک مقدمے میں ضمانت مل جاتی ہے تو ان پر نیا مقدمہ درج کرکے ان کو پکڑ لیا جاتا ہے مگر ابھی تک وہ کسی صورت چیرمین پی ٹی آئی سے ناطہ توڑنے پر تیار نہیں ہیں -آج ایک بار پھر پرویز الہی عدالت میں پیش ہوئےان پر منی لانڈرنگ کا کیس بنایا گیا ہے -جس میں صدر تحریک انصاف پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور#AbbTakk pic.twitter.com/XCsBvAe8CH
— AbbTakk (@AbbTakk) June 24, 2023
لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کرلی۔#suchnewspak #parvezelahi @MoonisElahi6 pic.twitter.com/A1KHx8WkdH
— SUCH News (@SuchNewsPakUrdu) June 24, 2023
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کو عدالت پیش کیا۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
https://twitter.com/Imfaheem001/status/1672543058037202945
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی گئی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے اسی روز پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کر کے رہائی سے قبل ہی دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پرویز الہی کو رہائی مل جاتی ہے اور وہ اپنے گھروالوں کے ساتھ عید مناتے ہیں یا پریس کانفرنس کرتے ہیں یا اپنی اسی بات پر ڈٹے رہتے ہیں اور پھر کسی اور مقدمے میں دھر لیے جاتے ہیں –