آج سے 2 روز قبل سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھائی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پولیس کے ایک افسر کو بلار میڈیا کی موجودگی میں بے عزت کرنے کی کوشش کرتے ہیں -اس پر سوشل میڈیا پر ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا -اس پر آج قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کی گئی گفتگو پر پنجاب پولیس سے معذرت کر لی۔
راجہ جاوید اشرف نے پنجاب پولیس سے معذرت کر لی کیا معذرت قبول کر لی جائے گی یا پھر قانونی کاروائی ہوگی ویسے لگتا ہے جاوید اشرف نے صدقے دل سے معذرت کی ہے @OfficialDPRPP pic.twitter.com/oFu05PJIzl
— Mahmood khan (@Mahmood52153556) June 24, 2023
راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ چوکی انچار ج اور ایس ایچ او گوجر خان میرے بھائی ہیں۔
تفصیلات: https://t.co/ECh7du4KYg#DailyJang pic.twitter.com/tNf61fgijM
— Daily Jang (@jang_akhbar) June 23, 2023
راجہ جاوید اشرف کا کہنا تھا کہ ویڈیوز سے پولیس کے بھائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، پنجاب پولیس خاص طور پر متعلقہ افسران سے معذرت طلب کرتا ہوں، جن الفاظ سے ان کی دل آزاری ہوئی، وہ الفاظ واپس لیتے ہوں۔راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ سیاسی تقاریر میں جذبات میں اکثر ایسے الفاظ ادا ہوجاتے ہیں، کسی کی دل آزاری کا قطعاً کوئی ارادہ نہیں تھا، شہداء کی زمین گوجرخان کے رہنے والے وردی کا احترام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چوکی انچارج اور ایس ایچ او گوجر خان میرے بھائی ہیں