اے آر وائی کے ساتھ 17 سال تک وابستہ رہنے والے سینئر صحافی صابر شاکر نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف بات کرنے پر ہمیشہ پی ڈی ایم کی نظروں میں رہے اور جب نون لیگ کو اقتدار ملا تو انھوں نے صابر شاکر کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کیا تو وہ ملک سے باہر چلے گئے اور وہاں بیٹھ کر حکومت پر تنقید کا سلسلہ جاری رکھا – جس پر ان کے خلاف حکومت نے دہشت گردی کے مقدمے کا اندراج کردیا – اسی سلسلے میں آج پولیس ان کے گھر پہنچ گئی-
صحافی صابر شاکر کے گھر پولیس کا چھاپہ، کلاشنکوف برآمدhttps://t.co/skFN3pr4sq pic.twitter.com/3UuE6aRDAR
— HUM News (@humnewspakistan) June 21, 2023
تفصیلات کے مطابق آبپارہ پولیس نے صابر شاکر کی رہائش گاہ ایف سیون فور میں چھاپہ مارا تو ان کے رہائشی کمرے کی الماری سے کلاشنکوف برآمد ہوئی۔کلاشنکوف لوڈڈ تھی جس سے 10 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ کوہسار پولیس نے صابر شاکر کیخلاف کلاشنکوف برآمدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔آبپارہ پولیس نے کلاشنکوف برآمدگی کوصابرشاکر کیخلاف زیرتفتیش مقدمہ کی تفتیش میں شامل کرلیا۔اب صابر شاکر اس کا جواب اپنے وی لاگ میں دیں گے –