۔قاضی فائز عیسیٰ ستمبر میں چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے – صدر مملکت نے 2ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی چیف جسٹس بننے کی سمری پر دستخط کردیے ان کی تعیناتی کا اطلاق 17ستمبر 2023سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہو گا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16ستمبر کو ریٹائر ہونگے تاہم عمر عطا بندیال کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی مسلسل گردش میں ہیں ۔جسٹس فائزعیسی پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس ہوں گے وہ 1یک سال بعد 25 اکتوبر 2024 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان منظوری دے دی#ARYNews pic.twitter.com/xp8bIFBQx2
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) June 21, 2023
صدر نے چیف جسٹس کی تعیناتی آرٹیکل 175اے 3 کے تحت کی ، صدر مملکت، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17ستمبر 2023کو عہدے کا حلف لیں گے – صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے چیف جسٹس کی تعیناتی کی سمری پر دستخط ہونے کے بعد قاضی فائز عیسیٰ کا ردعمل بھی سامنے آگیا – چند روز قبل ریاض الحسن گیلانی نے عدالتی تعطیلات پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھا تھاجس کا جواب دیتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سابق صدر ملتان بار کونسل ریاض الحسن گیلانی کوخط کے ذریعے کہا کہ بطور چیف جسٹس پاکستان مقدمات فیصلوں کا نظام صاف شفاف بنانے کی کوشش کروں گا۔
بریکنگ نیوز 🚨
صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی pic.twitter.com/n6DiXKm7HX
— Danish Masood (@DanishMasood17) June 21, 2023
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بینچز کی تشکیل اور مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر کرنے شفاف بنانے کی کوشش کروں گا، بار کے تعاون سے عدالتی نظام میں ریفارمز لانے کی کصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدیوشش کروں گا۔